218

انضمام الحق آج قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر بن جائینگے.

انضمام الحق آج قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر بن جائینگے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کی جگہ اب انضمام الحق چیف سلیکٹر بننے کے لیے فیورٹ ہیں۔
چارج لینے کے بعد وہ افغانستان کی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ٹیم منتخب کریں گے جس کا اعلان جمعرات تک کیا جائے گا۔
ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق نے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن، بولنگ اور بیٹنگ کوچز کو نہ چھیڑنے کا مشورہ دیا ہے، البتہ مینیجر ریحان الحق اور دیگر نان ٹیکنیکل اسٹاف کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، ان کا مستقبل خطرے میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے سینٹرل کنٹریکٹ پر سری لنکا میں کھلاڑیوں سے ویڈیو لنک پر طویل میٹنگ کرکے مطالبات جاننے کی کوشش کی ہے، ان کی رائے کو بھی اہمیت دی جارہی ہے۔
انضمام الحق پیر کو لاہور میں ذکا اشرف سے ملاقات کرکے چیف سلیکٹر کی ذمے داری سنبھالیں گے، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ افغان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ایک ہی ٹیم منتخب کی جائے گی.

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں