142

حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔

حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست علیحدہ ہے اور پاک بھارت تعلقات انٹرنیشنل اسپورٹس کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہیے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کو بھارت میں سکیورٹی پر تحفظات برقرار ہیں، آئی سی سی اور بھارتی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کریں گے
دفتر خارجہ نے کہاکہ امید ہے بھارت میں پاکستان ٹیم کو بھرپور سکیورٹی حاصل ہوگی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے، بھارت نے ایشیا کپ کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا
گزشتہ دنوں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت قومی ٹیم کے دورہ بھارت کے حوالے سے کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا۔

یہ اجلاس پی سی بی کے خط کے بعد ہوا تھا جس میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شرکت کی اجازت مانگی گئی تھی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائےگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گا۔
پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت کمیٹی میں دورہ بھارت پر غور ہوگا۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں