148

مدد کرنے کا جذبہ ہونا ضروری ہے

“رات 3 بجے ڈنمارک کے ایک چھوٹے سے پرانے قصبے میں فائر فائٹر ایرک کو ایک کال موصول ہوتی ہے جو نائٹ ڈیوٹی پر ہے۔

فون اٹھاتے ہی ایک عورت کی چیخ سنائی دی

” میری مدد کرو میں اٹھ نہیں سکتی ”

گھبرائیں مت میڈم ‘ ایرک بولا ‘ ہم ابھی پہنچ رہے ہیں آپ کہاں ہیں ؟

مجھے نہیں معلوم ، عورت نے لرزتی ہوئی آواز میں بتایا

آپ کا ایڈریس کیا ہے ؟ ایرک نے پوچھا

“مجھے نہیں معلوم میں چکرا رہی ہوں ”
یرک :کیا آپ مجھے اپنا نام بتا سکتی ہیں

نہیں میں کچھ یاد نہیں کر پا رہی ، میں کیوں یاد نہیں کر پا رہی لگتا ہے میرے سر پر کچھ مارا گیا ہے ”

اس کے فورا بعد ایرک فون کمپنی کو کال کرتا ہے اور آنے والی کال کی شناخت اور لوکیشن دریافت کرنے کا کہتا ہے

“ہم معذرت خواہ ہیں ہم یہ لوکیشن شناخت نہیں کر پا رہے”۔ دوسری طرف سے فون آپریٹر جواب دیتا ہے۔

ایرک واپس خاتون سے بات کرتا ہے ” کیا آپ اپنا فون نمبر بتا سکتی ہیں ، ہو سکتا ہے کہیں لکھا ہو ڈائری میں ۔

” نہیں میرے پاس نمبر کہیں نہیں لکھا اب میں کیا کروں ، پلیز جلدی کریں، خاتون کی آواز مدہم اور کمزور پڑ رہی تھی

ایرک جلد سوچتے ہوئے ، اچھا اپنے اردگر دیکھیں اور منظر بتانے کی کوشش کریں

خاتون “میرے گھر میں ایک کھڑکی روشن ہے گلی کی طرف اور گلی میں اسٹریٹ لائٹ ہیں ۔

ایرک :کھڑکی کس شکل کی ہے؟

“مستطیل نما ہے ”

ایک پرانے ٹاون میں ایرک اس لوکیشن کے تک پہنچنے کی کوشش میں سوچتا ہے

“آپ اپنی جگہ پر رہیں زیادہ موومنٹ مت کریں ہم آپکو تلاش کرنے آ رہے ہیں”

ایرک کو کوئی جواب نہ ملا سوائے زخمی خاتون کی لمبی سانسوں کے۔

ایک لمحہ سوچے بغیر ایرک نے اپنے کیپٹن کو کال کی، صورتحال بتا کر زیادہ سے زیادہ فائر ٹرک بھیجنے کے مطالبہ کیا ،

“یہ بہت بڑا چلینج اور مشکل ٹارگٹ ہے لیکن کسی کی جان بچانا ہمارے لیئے اولین ترجیح ہے ” کیپٹن نے جواب دیا

کچھ ہی دیر میں 15 فائر ٹرک ٹاون میں گلی کے ہر کونے پر پہنچ گئے

ایرک نے دوبارہ خاتون کو متوجہ کیا لیکن اب وہ جواب نہیں دے پا رہی تھی ، ایرک ابھی بھی اس کی سانسوں کی اواز سن سکتا تھا،

فون پر ایرک کو فائر ٹرک کا سائرن سنائی دینا شروع ہوا۔ اس نے وائرلیس پر ٹرک کو ایک ایک کر کے اپنا سائرن بند کرنے کا بولا ، فائر ٹرک نے باری باری اپنا سائرن بند کرنا شروع کیا۔

ٹرک نمبر 12 پر پہنچ کر ایرک کو سائرن کی آواز آنا بند ہوئی ، اس نے دوبارہ ٹرک 12 کو سائرن چلانے کا بولا یہ اس گھر کے بہت قریب ہے “ایرک چلایا ”

وہ خاتون کی رہائشی بلڈنگ کی گلی میں کامیابی سے پہنچ گیا لیکن ابھی گھر تلاش کرنا باقی تھا ۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ گھر کیسے تلاش کرے ، اچانک اس کے ذہن میں خیال آیا اس نے لاؤڈ اسپیکر اٹھایا اور اس اسٹریٹ والوں سے مخاطب ہوا ” ہمیں ایک خاتون کی تلاش ہے جو مصیبت میں ہے اسے ہماری ضرورت ہے مجھے معلوم ہے وہ یہاں قریب ہی ہے اس کے کمرے کی لائٹ آن ہے پلیز آپ لوگ اپنے گھر کی لائٹس آف کر دیں۔ کچھ ہی سکینڈ میں تمام لائٹ آف ہو گئیں سوائے ایک گھر کے ،

ناقابلِ یقین ، ایرک نے کر دیکھایا

فائرمین نے دروازہ توڑا اور دم توڑتی سانس لیتی زخمی خاتون کو اٹھا کر فوری وقت پر ہسپتال پہنچا دیا

دو ہفتے میں وہ مکمل صحتیاب ہو گئی اور اسکی یاداشت واپس آ گئی۔ ایرک نے اپنا فرض بغیر ہچکچاہت کے نبھانے کی مکمل کوشش کی اور کامیاب ہوا۔

اگر آپ کسی کام ٹھان لیں اور ہمت نہ ہاریں تو آپ اپنی مہارت اور جذبے سے پہاڑوں کو ہلا سکتے ہیں اگر ہم ایک ٹیم ورک معاشرے طور پر اکھٹے ہیں تو ایک ناممکن سی صورتحال میں بھی کسی کی مدد کر سکتے ہیں ہم ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں..”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں