140

یوٹیوب سے پیسہ کمانا ہوا اب مزید آسان!

یوٹیوب اب اپنے صارفین کے لیے آمدن کا حصول مزید آسان بنا رہا ہے جس کے لیے مونٹائزیشن پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائے پی پی) میں شمولیت کو مزید سہل بنایا جا رہا ہے۔

اس تبدیلی کے ذریعے سبسکرائبرز، واچ ٹائم، ویوز اور ویڈیو شیئرئنگ کی سابقہ شرائط میں نرمی کی گئی ہے جس سے بالخصوص نئے صارفین کو بڑی سہولت ملے گی۔

اب یوٹیوب پر ایک ہزار سبسکرائبرز کی شرط کو کم کرکے 500 کیا گیا ہے جب کہ 90 روز کے دوران کم از کم 3 ویڈیوز شیئر کرنا ہوں گی جو کہ پبلک ہوں یعنی تمام افراد اس کو دیکھ سکیں۔

اس کے ساتھ ہی واچ ٹائم میں ایک سال کے دوران 4 ہزار گھنٹے کو کم کر کے 3 ہزار گھنٹے کیا گیا ہے یعنی چینل پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز کو ایک سال کے دوران 3 ہزار گھنٹے دیکھا گیا ہو جب کہ ویڈیوز کے متبادل کے طور پر یوٹیوب شارٹس کیلیے 90 دنوں میں 30 لاکھ شارٹس ویوز کی شرط رکھی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے یوٹیوب کے اس کریٹیر پروگرام کا حصہ بننے کے لیے یوٹیوب پر 1000 سبسکرائبر اور 4 ہزار گھنٹے واچ ٹائم ہونا ضروری تھا، جس میں ایک سال کے دوران طویل ویڈیوز کے 4 ہزار گھنٹوں کے ویوز یا ایک کروڑ شارٹس (مختصر ویڈیوز) ویوز کی شرط پوری کرنا ہوتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں