107

جب تک الیکشن نہیں ہوتے نگران سیٹ اپ رہتا ہے، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے تمام 8 ارکان نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی ہے اور آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت عام انتخابات شائع کی گئی مردم شماری کے مطابق ہونگے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ آج مشترکہ مفادات کونسل کا طویل اجلاس ہوا جس میں وزراعظم، چاروں وزرائے اعلیٰ، سی سی آئی کے دیگرممبران نے شرکت کی اور کونسل میں نئی مردم شماری کی متفقہ منظوری دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے تمام 8 ارکان نے نئی مردم شماری کی منظوری دی۔
وزیر قانون نے بتایاکہ آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت عام انتخابات شائع کی گئی مردم شماری کے مطابق ہونگے، آئینی بحرانی کیفیت تھی جس کو اب دورکرلیا گیا ہے، اب یہ الیکشن کمیشن پرہےکہ وہ حلقہ بندیوں کا عمل کتنی جلدی کرتا ہے، چار ماہ میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرنا ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں